• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : پاکستانی بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار

Molestation Suspect Arrested Of A Pakistani Minor Girl In Saudi Arabia

سعودی پولیس نے طائف میں پاکستانی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سعودی پولیس کے مطابق سترہ سالہ افریقی نوجوان نے سات سالہ پاکستانی بچی سجیٰ کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا، مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل طائف کا علاقہ عقیق میں گھر کے قریب دکان جانے والی بچی کو ورغلاکر ایک پرانے مکان میں لے گیا اور نشہ آور چیز کھلاکر بیہوش کرنے کے بعداسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

بچی کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری سعودی انسانی حقوق کی تنظیم کے تعاون سے ممکن ہوئی، جس کے نمائندوں نے متاثرہ بچی کی عیادت کی اور انکے اہل خانہ کو ملزم کی جلد گرفتاری اور سخت سزا دینے کا وعدہ کیا تھا۔

تازہ ترین