• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، دفتر خارجہ

Pakistan Wants Peace In Afghanistan Foreign Office

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف تنقید پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔

افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ میں پالیسی پر اجلاس سیکریٹری خارجہ کی دورہ چین سے واپسی پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ 24 اگست کو وطن واپس آئیں گی۔

تازہ ترین