• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید کا بھی ڈان لیکس رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ

Pervaiz Rasheed Also Demands Issuing Dawn Leaks Report

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بعد پرویز رشید نے بھی ڈان لیکس رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ جاری ہونی چاہیے، اتوار کو سابق وزیر داخلہ نے بھی ڈان لیکس رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ ڈان لیکس سے میرا تعلق نہیں بنتا،میری نوکری تو رپورٹ آنے سے پہلے ہی چھین لی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ ضرورپبلک ہونی چاہیے کیونکہ مجھے معلوم رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکالنے کو اچھی طرح ثابت کرنے کی کوشش کی ہو گی۔

تازہ ترین