• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کے نہیں حکومت کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہوں، یاسمین راشد

Contesting Election Against Government Not Against Kulsum Nawaz Yasmeen Rashid

حلقہ این اے 120 سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وہ یہ الیکشن بیگم کلثوم نواز کے خلاف نہیں بلکہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

این اے 120 میں گھر گھر انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، عوام کو پتہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین