• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری خارجہ کی بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

Foreign Secretary Tehmina Janjua In A Meeting With Chinese Foreign Minister Wang Yi At Beijing

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امورپر بات چیت کی گئی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری پاکستان کی ان کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کےساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ساتھ کھڑا رہے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین