• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن کراچی سےایف آئی اےانسپکٹرسمیت6 ملزم گرفتار

6 Accused Arrested From Garden Karachi

قانون کے محافظ ڈاکو بن گئے،کراچی کے علاقے گارڈن سے ایف آئی اے کے انسپکٹرسمیت 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے،ڈیڑھ ماہ پہلے ڈکیتی کی،سرکاری اسلحہ بھی استعمال کیا۔

گارڈن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسپکٹر سمیت 6 ملزمان گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں انسپکٹر ملک عبدالستار سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار انسپکٹر اندرون سندھ میں تعینات تھا اور ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل الیکٹرونکس دکاندار کو اغوا کیا دکان میں ڈکیتی کی تھی،واردات کا مقدمہ سٹی ڈویژن میں درج ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے واردات میں سرکاری اسلحہ بھی استعمال کیا تھا۔

پولیس نے سرکاری اسلحہ سمیت دیگر اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا، ملزمان کے خلاف گارڈن تھانے میں مزید مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین