• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے متعلق حکمت عملی زیادہ وسیع ہے، امریکی وزیر دفاع

Us Policy About Pakistan Is More Broad Us Defense Sec

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق حکمت عملی پچھلی امریکی انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہے۔

دورہ بغداد کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں مزید بھیجے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے متعلق حکمت عملی پچھلی امریکی حکومتوں کے مقابلے میں وسیع اور اس پر جلد عمل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید بھیجے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کا فیصلہ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی مجوزہ تعداد سامنے آنے کے بعد کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں موجود 8 ہزار 4 سو امریکی فوجیوں میں مزید 4 ہزار فوجیوں کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین