• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سومالیہ میں پنجہ لڑانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ہرانے کے لیے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

افریقی ملک سومالیہ کے دارالحکومت موگا دیشو کے نوجوانوں نے پنجہ لڑانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا اور سومالیہ سے تعلق رکھنے والے 20 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب پنجہ لڑایا۔

منفرد نوعیت کے اس چیلنج میں جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے پنجہ لڑاتے ہوئے خوب زور آزامائی کی وہیں اس ایونٹ کو شائقین نے خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے سومالیہ کے نوجوان گروپ کی جانب سے منعقد کئے گئے اس چیلنج کا مقصد سومالیہ میں امن کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین