• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سری لنکا سیریز کا شیڈول جاری، پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کوہوگا

Pakistan Sri Lanka Series Schedule Continues The First Test Will Be September 28

پاکستان کی کر کٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے ساتھ2 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے اور3 ٹی 20میچز کھیلے گی جس کی تایخ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہےتاہم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگااور آخری 2 ٹی20 لاہور میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظبی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جب کہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔

 

تازہ ترین