• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ہندوؤں کی قدیم عبادت گاہ کی تعمیر و مرمت

Construction And Maintenance Of Ancient Temple In Peshawar

حکومت پاکستان نے اقلیتوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پشاور میں ہندوؤں کی قدیم عبادت گاہ کالی باڑی مندر کی تعمیر ومرمت کا کام شروع کردیاہے۔ ہندوؤں نےاس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے سنگ میل اور مسلمانوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

پشاورصدر میں واقع ہندوؤں کی قدیم عبادت گاہ کالی باڑی مندر کو وقت کی دھول نے شکست وریخت کا شکار بنادیا۔مندر کے در و دیوار کی خستہ حالی کے باعث عبادت گزاروں کی تعداد بھی کم ہونے لگی۔صورتحال کی سنگینی کا ادارک ہوتےہی وفاقی حکومت نے مندر کی تعمیر ومرمت کا آغاز کردیا ہے۔

مندر میں مرکزی ہال کی چھت اور بالائی منزل میں چار دیواری کو از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔ بالمیک اور شیومندروں کی تعمیر کے علاوہ دو میناروں کو بھی اصلی حالت میں بحال کیا جائےگا۔ ہندو تو ہندو مسلمان بھی اقلیتی عبادت گاہ کی تعمیر پر خوش دکھائی دیتےہیں۔

مندر کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت نے ایک کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ہندوؤں کی اس تاریخی عبادت گاہ کی آخری مرتبہ قیام پاکستان سے قبل 1938میں مرمت کی گئی تھی۔

کالی باڑی مندرسیکڑوں سال قبل تعمیر کیاگیا تھا اس کی تزئین و آرائش اور مرمت سے نہ صرف یہ اپنی اصل حالت میں بحال رہے گا بلکہ دنیا میں پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل مکمل آزادی اور تحفظ کے حوالے سے مثبت پیغام جائےگا۔

تازہ ترین