• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Deadline Of Notice To Umar Akmal Ends Today

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر عمر اکمل کو دیئے گئے شوکاز نوٹس کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے، توقع ہے کہ کرکٹر شوکاز نوٹس کا جواب پی سی بی کو بھجوادیں گے ۔

عمراکمل نے پچھلے ہفتے میڈیا سے گفتگو میں کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا ، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی نے اُنہیں 17 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا جس کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آج اپنا جواب جمع کرادیں گے ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمراکمل کا بیٹ خاموش، زبانی ہٹنگ شروع

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے انہیں اکیڈمی کےبجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، وہ کوچنگ اسٹاف کے رویے کے بارے میں بورڈ کو بتانا چاہتے ہیںتاہم مکی آرتھر نے عمراکمل کے الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمر اکمل غلط بیانی کررہے ہیں، مکی آرتھر

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمر اکمل نے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کے موقف پر قائم رہنے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے گا، جو معاملے کی تفصیلی چھان بین کے بعد رپورٹ پی سی بی کو پیش کرے گی ۔

تازہ ترین