• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120 ضمنی انتخاب، پرویز ملک سے 3روز میں جواب طلب

Na 120 By Poll Ecp Issues Notice To Federal Minister Pervaiz Malik

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر پرویز ملک کو نوٹس جاری کر دیا، پرویز ملک سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کو پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز ملک کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں حکومتی وسائل استعمال کررہےہیں۔

پرویز ملک اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ساتھ ملاکرمہم چلارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پرویز ملک سے 3روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شیڈول کے اجرا کے بعد وزرا، وزراء اعلیٰ اراکین اسمبلی اورگورنر نہ ہی انتخابی حلقوں کا دورہ کر سکتے ہیں اور نہ ترقیاتی کاموں کا اعلان کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین