• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے جوائنٹ چیفس آف ا سٹا ف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹا ف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحات نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نےان کا استقبال کیاجبکہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیاجبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحات نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹا ف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

تازہ ترین