کوچ مکی آرتھر پر الزامات کے حوالے سےعمراکمل اپنے موقف پر قائم ہیں،ان کا کہناہے کہ مسلسل زیادتی ہورہی تھی اس لیے بولنا پڑا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی سی بی پر تنقید نہیں کی صرف مکی آرتھر کی زیادتی پر سوال اٹھایا ، سسٹم کی عزت کرتے ہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہ ہونے کے باوجود جواب دے رہے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر عمر اکمل کو دیئے گئے شوکاز نوٹس کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے، وہ کچھ دیر میں پی سی بی کے شوکاز نوٹس کاتحریری جواب خود جمع کرائیں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے جیو نیوز کے پروگرام ’’جیوپاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ ڈسپلن کا مسئلہ بہت پرانا ہے ۔
کرکٹ کے راجہ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے ٹیلنٹڈ ہونے میں کوئی شک ہے ،لیکن اگر آپ فٹ نہیں تو اس کا مطلب آپ ڈسپلن میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ عمراکمل نے پچھلے ہفتے میڈیا سے گفتگو میں کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا ، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی نے اُنہیں 17 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔