• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمراکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

Umer Akmal Submits Response On Pcbs Show Cause Notice

کرکٹر عمراکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا،کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات پر وہ قائم ہیں۔

شوکاز نوٹس جمع کرانے کے بعد عمر اکمل نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ چیئرمین پی سی بی میرےساتھ انصاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین چار سال سے میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، زیادتیاں برداشت سے باہر ہوگئی تھیں، اس لیے میڈیا سے گفتگو کی ۔

عمر اکمل کا مزید کہنا ہے کہ اپنا جواب جمع کرادیا ہے،جومیرے ساتھ پیش آیا وہ بیان کردیا ہے،اس مرتبہ نازیباالفاظ استعمال کیے گئے اس لیے برداشت سے باہرتھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کو 7روز کا وقت دیا گیا تھا۔

تازہ ترین