• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائی،3 ملزمان گرفتار

Karachi Rangers Take Action In Various Areas 3 Accused Arrested

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز کی کارروائی کے دوران نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

ملزم کھالیں چھیننے، وال چاکنگ کرنے اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنےمیں ملوث ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ میں کارروائی کےدوران ملزم وزیر علی ابڑو کو گرفتار کیا ہے جو شکارپور اور حیدرآباد میں ریاست مخالف تقاریر میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 1ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔

رینجرز ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور چوری کا سامان برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین