• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرایک اورمار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ویڈیو گیم ڈیسٹینی -ٹوکا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی گیم ڈویلپرزکی تیار کردہ یہ ویڈیو گیم2014میں لانچ ہونیوالے تاریخ کے سب سے مہنگے ویڈیو گیم ڈیسٹینی کا اگلا حصہ ہے جس میں شامل نشانے بازی کے ماہر جنگجو کھلاڑی نہایت مہارت سے اپنے اہداف کا خاتمہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس میں گزشتہ حصے سے زیادہ خطرناک مشن موجود جو پلیئر کو اگلے لیول پر پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

اُڑن طشتریوں ، جدید اسلحے ، تلوار بازوں اور فائٹ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتا یہ ویڈیو گیم اسپیڈ اور ایکشن میں اپنی مثال آپ ہے جو ویڈیو گیم کے شوقین افراد کیلئے نئے مشن متعارف کروائے گا۔

ہدایتکار لیوک اسمتھ کی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم مائیکرو سوفٹ ونڈوز،پلے اسٹیشن فوراور ایکس باکس وَن کے لئے موزوں ہے جورواں سال8ستمبر کو لانچ کر دیا جائیگا۔

تازہ ترین