• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور روس کی 16کمپنیوں پر امریکا میں پابندی عائد

Sanctions Places On Russian And Chinese Companies In Usa

امریکہ نے چین اور روس کی 16کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کرنے میں ملوث پائی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے چین اور روس کی 16کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام میں براہ راست تعاون فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں کہ چین اور روس کا کوئی بھی کاروباری ادارہ یا کوئی بھی فرد نجی سطح پر شمالی کوریا کی مدد کرے تاکہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنا یا خرید سکے۔ ان پابندیوں کے بعد امریکا میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین