• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین گہر ے اور دیر پا روا بط ہیں : وزیر تعلیم سندھ

Pak China Relations Are Deep And Long Lasting Sindh Education Minister

صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ پا کستا ن اور چین کے درمیا ن گہر ے اور دیر پا روا بط ہیں اور ان تعلقات میں سی پیک منصوبے کے بعد دن بدن مضبو طی آتی جا رہی ہے۔

چین میں تعلیم حا صل کر نے کے لیے جانے والے 29طلبا ءو طا لبا ت کو پا سپو ر ٹ اور دیگر دستا ویزا ت دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ سے ہر سال تعلیم کے لیے اسکالر شپ پر چین جانےوالے طلبا ءان تعلقا ت میں مزید بہتری لا ئیں گے، یہ طلباء پاکستان اور سندھ کے عوا م اور چینی عوام کے درمیا ن سفیر کے طور پر اپنے فرا ئض انجام دیں گے۔

جام مہتاب ڈھر کا کہناتھاکہ پانچ سالہ پرو گرا م کے تحت ہر سال سندھ کے تعلیمی ادا رو ں سے طلبا ءو طا لبا ت کو منتخب کر کے چین بھیجا جا تا ہے،پچھلے سال 60بچو ں کو چین بھیجا گیا تھا جبکہ اس سال 14لڑ کیو ں اور 15لڑ کو ں کو اسکا لر شپ پر چین بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکو رہ طا لب علم 5سال تک چین کی مختلف یو نیورسٹیو ں میں تعلیم حا صل کریں گے اور واپسی پر سندھ میں قا ئم مرا کز میں دیگر بچوں کو چینی تعلیم کی تر بیت دیں گے۔

اس مو قع پر قو نصل جنرل چین وانگ یو نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے میں پا کستا ن ایک انتہا ئی اہم ملک ہے اور چین دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں پاکستا نیو ں کی قر با نیو ںکو بڑ ی عزت کی نگا ہ سے دیکھتا ہے۔

انہو ں نے اسکالر شپ کے لیے منتخب ہو نے والے طلبا ءو طا لبا ت کے ساتھ حکو مت سندھ کو بھی مبا ر ک دیتے ہوئے منتخب ہونےوالے طلباءو طالبا ت کو مشورہ دیا کہ وہ چینی زبا ن سیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر مضا مین میں بھی مہا رت حاصل کریں اور چینی عوام کے ساتھ عوامی سطح پر اچھے روابط بنائیں۔

تازہ ترین