لندن میٹرو پولیٹن پولیس بانی ایم کیو ایم کے گھر میں دومشتبہ افراد کے گھسنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گزشتہ رات اطلاع دی گئی کہ 2 افراد نے بانی ایم کیوایم کےگھر میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔
پولیس کی جانب سے اس معاملے کی شکایت درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت اور اراکین رابطہ کمیٹی نے مشترکہ بیان میں بانی ایم کیو ایم کےگھرمیں مشکوک افراد کے داخلے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی کے گھر میں گھسنے والوں میں سے ایک ایشیائی اوردوسرا سیاہ فام لگتا تھا، پڑوسی اور محافظ کے آنے پر یہ مشکوک افراد گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔