• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ:پاکستانی پلیئرز کوریا پہنچ گئے

Asian Body Building Championship Pakistani Players Reached Korea

ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے قومی باڈی بلڈرز فضل الہی اور مصطفیٰ محمد کوریا پہنچ گئے۔

کراچی باڈی بلڈنگ اینڈ فیزیک اسپورٹس ایسوسی ایشن کی نائب صدر کرن آفتاب خان کا کہنا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے جنرل سیکریٹری سہیل انور اور کراچی باڈی بلڈنگ اینڈ فیزیک اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور منیجر،کوچ ارمغان مقیم کی سربراہی میں باڈی بلڈرز فضل الہی اور مصطفیٰ محمد کو 51 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فیزیک اسپورٹسچیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے کوریا بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ چیمپئن شپ میں 450 سے زائد ایتھلیٹس اور 150 سے زائد ڈیلیگیٹ حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

کرن آفتاب خان نے کہا کہ چیمپئنشپ ٹیکنومارٹ گرینڈ بال روم، ٹیکنومال کوریا میں 22 سے 26 اگست تک کھیلی جارہی ہے۔

مزید برآں سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر فیاض علی بٹ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس ملک کا نام روشن کر کے واپس آئیں گے اور خوشی ہے کہ سندھ کے باڈی بلڈرز چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین