• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کو احتجاجاً امریکا کا دورہ ملتوی کرنا چاہیے، عبدالقیوم

Foreign Minister Should Not Visit Usa In Protest Abdul Qayyum

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی ارکان پارلیمنٹ نے شدید مذمت کی ہے۔

ن لیگ کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کو احتجاجاً امریکا کا دورہ ملتوی کرنا اور پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے عملے کو بھی کم کردینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جانا چاہیے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امریکی بیان پر حکومت کا ردعمل مایوس کن ہے، پاکستان ٹرمپ کو قائل کرے کہ وہ آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی زبان نہ بولے۔

وفاقی وزیر اکرم خان درانی کہتے ہیں کہ پاکستان کا جواب محکوموں والا نہیں بھرپور ہو گا ،حکومت سوچ سمجھ کر حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

تازہ ترین