• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین: یہودیوں کی آبادکاری میں ملوث کمپنیوں کی فہرست تیار

Palestine Un Prepared List Of Companies Who Are Working In Jews Settlements

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں ملوث بین الاقوامی کمپنیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔

یہ فہرست جلد ہی شائع کردی جائیگی۔امریکی اخبار ’واشگٹن پوسٹ‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر رعد بن زید الحسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یو این‘ کے زیراہتمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں کسی نا کسی شکل میں معاونت کرنیوالی کمپنیوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔

اس فہرست میں وہ تمام کمپنیاں بھی شامل ہیں جو غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس اور وادی گولان میں اسرائیل کے توسیعی اور آباد کاری کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں معاون ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ کمپنیوں کی فہرست میں ’کارٹر پیلر‘ ٹریپاڈوائز، پراسیلائن اور Airbnb کا نام بھی آسکتا ہے کیونکہ یہ کمپنیاں بھی غرب اردن کے علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہیں۔

UN-List-Jews-333_1

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بلیک لسٹ کمپنیوںکی فہرست شائع کرنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ امریکا نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر رعد بن زید الحسین پر بھی دباؤ ڈالا ہے مگر فی الحال انہوں نے امریکی دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت اور امریکہ میں یہودی لابی بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں ملوث کمپنیوں کی فہرست شائع کرنے سے روکنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین