• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

Pm Meets Saudi Crown Prince In Jeddah

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات سمیت امریکی صدر کی نئی پاک افغان پالیسی پربات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے اپنے مؤقف پر انہیں اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر جدہ پہنچے تو ڈپٹی گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز نے ایئرپورٹ پران کااستقبال کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پربات کی گئی جبکہ امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی کے امور بھی زیرغور آئے۔

تازہ ترین