• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد مویشیوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، بیوپاری پریشان

Cattles Likely To Get Ill After Rain Traders Worried

کراچی میں دو دن کی بارش نے سہراب گوٹھ مویشی منڈی کا برا حال کردیا، منڈی میں پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں،مویشیوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے، کروڑوں روپے داؤ پر لگنے سے بیوپاری بھی پریشان ہیں۔

بارش نے کراچی میں لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا حلیہ بگاڑ دیا، انتظامیہ نے ملک بھر سے لائے گئے جانوروں کیلئے یہاں 27 بلاکس بنائے تھے،جن میں سے اکثر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

جانور کھڑے کھڑے تھک جائیں تو انہیں اسی کیچڑ میں بیٹھنا پڑرہا ہے، منڈی کی ’مضر صحت‘ فضا میں جانور بیمار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مویشیوں میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

منڈی میں نکاسی آب کا انتظام نہیں، پمپ سے پانی کہاں نکالیں یہ ایک الگ مشکل ہے، بڑے بیوپاریوں نے اپنا انتظام کرلیا ہے لیکن چھوٹے بلاکس کی صورتحال تشویش ناک ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل کرنے کیلئے محکمہ لائیواسٹاک کو فوری حکمت عملی بنانی ہوگی۔

تازہ ترین