• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ایشز سیریز تک کھیلنا چاہتا ہوں، اسٹورٹ براڈ

English Bowler Stuart Broad Wants To Play 2019 Ashes After Achieving Milestone

انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے،مزید دو سال انٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ رہنا چاہتا ہوں۔

براڈ کی خواہش ہے کہ وہ 2019ءمیں شیڈول ایشز سیریز تک کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔

اسٹورٹ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے انگلش باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں این بوتھم کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ابھی وہ 31 برس کے ہیں، ان میں تین چار سال کی کرکٹ باقی ہے اسلئے وہ ملک کیلئے مزید سنگ میل عبور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2019ءمیں میری عمر 33 برس ہو گی جبکہ جیمز اینڈرسن 35 برس کی عمر میں بھی اچھا کھیل رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک میری کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی اسلئے دو برس بعد شیڈول ایشز سیریز میں بھی ملک کی نمائندگی میرا ہدف ہے اور اس کیلئے میں اپنی فٹنس پر سخت محنت جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین