• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :شرارتی گائے 20 فٹ گہرے کنویں میں جا گری

Multan Naughty Cow Fell In 20 Feet Deep Well

ملتان میں شرارتی گائے اپنے مالک سے رسا چھڑوا کر کنویں میں جا گری۔

لوگوں نے اپنے طور پر گائے کو 20 فٹ گہرے کنویں سے نکالنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی پر ریسکیو 1122 کو کال کی گئی ۔

یہ واقعہ ملتان کے نواحی علاقہ بکل بھڑ میں پیش آیا، گھاس چرنے کے دوران گائے نے اپنے مالک سے رسا چھڑوایا اور بھاگ گئی، نتیجے میں گائے قریب ہی 20 فٹ گہرے کنویں میں جا گری۔

پہلے مقامی افراد نے گائے کو خود نکالنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر ریسکیو 1122 کو کال کی گئی جنہوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد گائے کو زندہ حالت میں کنویں سے نکال لیا۔

تازہ ترین