• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :مویشی منڈیوں میں جانوروں کے کیلئے ڈسپنسریاں قائم

Lahore Dispansaries For Animals Built Temporarily In Cattle Markets

لاہور کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کے چیک اپ کے لیے ڈسپنسریاں قائم کردی گئیں۔

سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ عوام مادہ جانور خریدنے سے قبل اس کے حاملہ ہونے کا ٹیسٹ ضرور کرالیں۔

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،قربانی کیلئے جہاں نر جانور لائے گئے ہیں وہیں اس بار مادہ جانور بھی بڑی تعداد میں دکھائی دے رہے ہیں۔

اس لئے اس بار ہوشیارہو جائیں ، جعلسازی سے بچنے کیلئے مادہ جانور خریدنے سے پہلے اس کے حاملہ ہونے کا ٹیسٹ ضرور کرا لیجئے ۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ نسیم صادق کے مطابق مویشی منڈیوں کی ڈسپنسریوںمیں مادہ جانور وں کے حاملہ ہونے کے ٹیسٹ کی مفت سہولت میسر ہے۔

مویشی منڈیوں میںگائیں اوراونٹنیاں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں،مادہ جانوروں کی قربانی جائز تو ہے، مگر اس پر شرعی پابندیوں کا خیال رکھنا بھی ازحد ضروری ہے۔

تازہ ترین