• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسٹریٹ چلڈرن کے مرکز کے ڈائریکٹر کا چیئرمین پر الزام

Peshawar Director Of Street Children Center Alleges Chairman

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا ایک اور الزام سامنے آ گیا، سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی، جنرل حامد خان اور عائشہ گلالئی کے بعد ایک اور عہدے دار کرپشن کے الزام کے ساتھ سامنے آ گیا۔

پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کے لیے قائم مرکز زمونگ کور کے ایک ڈائریکٹر حارث خٹک نے ادارے کے چیئرمین امتیاز گیلانی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بچوں کے فنڈ کے پیسے سے مہنگی گاڑیاں خرید لیں۔

الزام لگانے والے حارث خٹک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کے لیے قائم ادارے زمونگ کور کے ڈائریکٹر حارث خٹک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

حارث خٹک نے ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین امتیاز گیلانی پر مالی بے قاعدگیوں کے الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ امتیاز گیلانی ادارے کے وسائل ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے ادارے کے انتظامی امور میں بھی بے جا مداخلت کی۔

حارث خٹک کے استعفے کی خبر پر اسٹریٹ چلڈرن نے احتجاج کیا، اس موقع پر ان بچوں کو روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب امتیاز حسین گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر حارث خٹک کو بورڈ آف گورنرز نے 22 اگست کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا، ان کی جانب سے عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

اس سے پہلے خیبر پختونخوا میں متعدد سیاسی شخصیات اور افسران صوبے میں مختلف سطحوں پر کرپشن کی شکایت کر چکے ہیں، حال ہی میں رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی ایسے ہی الزام کے ساتھ سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین