• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل برطانیہ میں نسلی تعصب کا شکار

Pakistanis Actress Nadia Jamil Encounters Racism In Italian Restaurant England

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل برطانیہ میں نسلی تعصب کا شکارہو گئیں اتالوی ریستوران نے نہ صرف کھانا فراہم کرنے سے انکار کیا بلکہ ہوٹل سے نکال بھی دیا۔

پاکستانی اداکارہ اپنے والد کے ہمراہ انگلینڈ کے ایک ہوٹل گئیں جہاں عملے نے ان سے انتہائی ناروابرتائو کیا اور کھانا فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے برطانیہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا جب لندن میں قائم ایک اٹالین ریسٹورنٹ نے صرف میرے والد کی داڑھی کی وجہ سے انھیں اور مجھے نہ صرف کھانا دینے سے انکار کیا بلکہ ہوٹل سے بھی چلے جانے کا کہہ دیا۔

دوسری جانب اٹالین ریسٹورنٹ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، ٹویٹر پر جاری تردیدی بیان میں ہوٹل کی انتظامیہ نے لکھا ہے کہ ٹویٹر پر جاری کسی پوسٹ پر یقین نہ کریں۔

ہوٹل انتظامیہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ ہم نے کسی کو بھی سروس فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ہم تو ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں نادیہ جمیل نے لکھا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے نہ صرف ہمیں کھانا دینے سے انکار کیا بلکہ ہمارے ہاتھوں سے مینیو کارڈ چھین کر ہمیں غصے سے اور چلاتے ہوئے وہاں سے چلے جانے کو کہا گیا تھا۔

 

تازہ ترین