• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے بینظیر بھٹو کے دونوں بلیک بیری فونز کا ڈیٹا مانگ لیا

Court Seeks Data Of Both Black Berries Of Benazir Bhutto

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے دونوں بلیک بیری فونز کا ڈیٹا مانگ لیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے 39گواہوں کے بیانات عدالت میں پڑھ کر سنائے۔

عدالت نے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دو بلیک بیری فونز کے بارے میں سوالات کئے ۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز نے عدالت کو بتایا کہ محترمہ کے دونوں فون وقوعہ والے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک بند رہے تھے بعد ازاں دونوں فونز بلاول ہاؤس سے ریکور کر لئے گئے تھے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی اس موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز سابق ایس پی راول خرم شہزاد کمرہ عدالت میں موجود تھے، مقدمے کی سماعت دوسرے روز 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین