• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ میں پیسے کمانے میں شاہ رخ سلمان سے آگے

Sharukh Khan Earns More Money Than Salman Khan

بالی وڈ میں پیسے کمانے کے دنگل میں رئیس نے سلطان کو ہرادیا،بالی وڈ کے رئیس شاہ رخ خان نے اس سال 400 کروڑ کی کمائی کی، سلطان سلمان خان کی کمائی380 کروڑ رہی۔

پچھلے سال سو کروڑ کی تین فلمیں دینے والے اکشے کمار کی کمائی 360 کروڑ رہی، حیرت انگیز طور پر عامر خان کا نام فوربز میگزین کی فہرست سے غائب ہے، شاید دنگل سے ہونے والی کمائی اس فہرست میں شام نہیں۔

شاہ رخ خان، سلمان اور اکشے کماردنیا میں سب سے زیاد ہ پیسے کمانے والے اداکاروں میں شامل ہیں،عامر خان اس سال بھی فوربز میگزین کی فہرست میں اپنی جگہ نہ بناسکے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کا شمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں امریکا کے فوربز میگزین کی جانب سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان تمام بالی ووڈ اداکارو ں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 243اعشاریہ 50کروڑ روپے کماکر اس لسٹ میںآٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان237کروڑروپے کے ساتھ 9 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ بالی ووڈ کے کھلاڑی سمجھے جانے والے اکشے کمار227اعشاریہ 5کروڑ روپے کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوربز نے یکم جون 2016ء سے یکم جون 2017ء کے دوران ہونے والی آمدنیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جس میں ہالی ووڈ کے کئی اداکاروں سمیت بالی ووڈ کے تین سپر اسٹارز نے اپنی جگہ ٹاپ ٹین میں بنائی لیکن حیران کن طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان تینوں اداکاروں کی نسبت عامر خان سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں۔

اس فہرست میں دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکار ہالی ووڈ اسٹار مارک واہلبرگ رہے جن کی آمدنی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی اور یہ آمدنی شاہ رخ خان کی آمدنی سے 79 فیصد زیادہ ہے۔

تازہ ترین