• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Will Respond New Us Bans Russia

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ہم اپنے خلاف عائد نئی امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دیں گے۔

امریکہ نے پیانگ یانگ کے ساتھ تجارت کی بناءپر روس اور چین کے16 اداروں اور شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔جس پر روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کی فہرست میں اضافے کا جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات کو خراب کرنے کا رجحان بارک اوباما کے دور سے ہی شروع ہوگیا تھا ، جو اب بھی جاری ہے جبکہ روس ہمیشہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کوشش کرتا رہا ہے۔

Sergey-Ryabkov-333

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ امریکہ نے اس حقیقت کو اب تک نہیں سمجھا ہے کہ روس پابندیوں کی زبان قبول نہیں کرتا اورایسے اقدامات مسائل کے حل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

تازہ ترین