• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

Pm Meeting Will Be The Key Meeting Of The National Security Committee Today

وزیراعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی اور موثر ردعمل دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت خارجہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، دفاع، خارجہ، خزانہ، داخلہ کے وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے ۔

تازہ ترین