• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Fire Broke Out In The London Store

لندن کے علاقے چنگ فرڈمیں واقع اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس کےبعد قریبی مکانوں کوخالی کرا لیا گیا۔

شمال مشرقی لندن میں واقع اس اسٹور میں لگی آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹور کے اوپر فلیٹس میں لوگ آباد ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے کے مطابق 15 فائر انجن اور 97فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فورا بعد 3 مشتبہ افراد کو علاقہ سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، تاہم کسی شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین