• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکڈونلڈ نے بھارت میں169 آؤٹ لیٹس بند کر دیئے

Mcdonalds Closes 169 Outlets In India

فاسٹ فوڈ کی امریکی چین میکڈونلڈ نے بھارت میں اپنی169 آؤٹ لیٹس بند کر دیں ۔

میڈیا ذرائع نے میکڈونلڈ کے حوالہ سے بتایا کہ بھارتی کمپنی کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے معاہدہ کی بعض شرائط کی خلاف ورزی کی جس پر میکڈونلڈ نے بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں اپنی 169 آؤٹ لیٹس بند کر دی ہیں ۔

میکڈونلڈ نے بتایا کہ کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے کھانے پینے کی اشیاءکے بارے میں متعلقہ ادارہ سے لائسنسوں کی دوبارہ تجدید نہیں کروائی جو کہ میکڈونلڈ سے کئے گئے معاہدہ کے تحت کوناٹ کمپنی کی ذمہ داری تھی ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ میکڈونلڈ کی طرف سے صرف نئی دہلی میں 43 آؤٹ لیٹس بند کی گئی ہیں ۔ جس سے سیکڑوں کارکن روزگار سے محروم ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین