• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک واہلبرگ سب سے زیادہ کماؤ پوت اداکار قرار

Mark Wahlberg Described As The Lowest Paid Actor

امریکی میگزین ’فوربز‘نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ٹاپ 20 اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق اداکار مارک واہلبرگ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار قرار دے دئیے گئے۔

مارک واہلبرگ نے رواں سال 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرزکی کمائی کی اورگزشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے نامور ریسلر اور ہولی وڈایکشن اسٹار ڈیوین جانسن المعروف’دی راک‘ کو مات دے دی ہے۔

میگزین کے مطابق کامیڈی فلم’ڈیڈیز ہوم‘2 اورفل ایکشن پیک تھرلر فلم’ٹرانسفارمر؛ دی لاسٹ نائٹ‘کی باکس آفس پرشاندار کامیابی پر واہلبرگ کی کمائی میں اضافہ ہوا۔

اداکار ڈیوین جانسن 65ملین ڈالرز کیساتھ دوسرے اور فیٹ آف دی فیورئس اور ٹرپل ایکس زینڈر کیج کی کامیابی نے وِن ڈیزل کو54.5ملین ڈالرزکے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچایا۔

چوتھی پوزیشن پراداکار ایڈمز سینڈلررہے جن کی کمائی 50.5 ملین ڈالر رہی جبکہ پانچویں نمبرپر 49ملین ڈالر کے ساتھ جیکی چن رہے ۔

دنیا بھر سے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ٹاپ ٹونٹی اداکاروں میں ان کے علاوہ ریان گوسلنگ،شاہ رُخ خان، اکشے کمار، سلمان خان، ریان رینلڈ، جیریمی رینر، مارک روفیلو،کرس ہمسورتھ،سیموئیل ایل جیکسن اور ٹام ہینکس بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین