• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان اس سال بھی فوربز میگزین کی فہرست میں نہ آسکے

Amir Khan Can Not Be Found In The Forbes Magazine List This Year

بولی ووڈ کے کنگ خان کا شمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں امریکا کے فوربز میگزین کی جانب سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان تمام بولی ووڈ اداکارو ں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 243.50کروڑ روپے کماکر اس لسٹ میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

فہرست میں بولی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان237کروڑروپے کے ساتھ 9 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ بولی ووڈ کے کھلاڑی سمجھے جانے والے اکشے کمار227.5کروڑ روپے کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوربز نے یکم جون 2016 سے یکم جون 2017 کے دوران ہونے والی آمدنیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جس میں ہولی ووڈ کے کئی اداکاروں سمیت بولی ووڈ کے تین سپر اسٹارز نے اپنی جگہ ٹاپ ٹین میں بنائی لیکن حیران کن طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔

تجزیوں کے مطابق عامر خان کا نام لسٹ میں نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان تینوں اداکاروں کی نسبت عامر خان سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں۔

تازہ ترین