• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sea Storm Great Destruction From Haiti In China

سمندری طوفان ہیٹو نے چین میں تباہی مچادی، طوفانی ہوائیں درختوں اور چھتوں کے ساتھ ٹرک کو بھی اڑا لے گئیں، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔

دس شدت کی کیٹگری والا طوفان ہیٹو چین کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، زبردست ہواؤں اور بارش نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے، چلتے ہوئے لوگ گر گئے، بھاری بھرکم کرین اور ٹرک بھی کھڑے نہ رہ سکے۔

ذرائع کے مطابق طوفان کی شدت اور تیز ہوائوں سے پانی عمارتوں میں داخل ہو گیا جس کےبعد ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

طوفان کا رخ اب گوانگ زی کی جانب ہے جہاں بلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

 

تازہ ترین