• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Evidence Insufficient To Prove Nasir Jamshed Guilty Lawyer

معطل کرکٹر ناصرجمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا ہے کہ آج ناصرجمشید بطورگواہ پیش ہوئےہیں،جرح کےدوران ان پر کوئی چارج ثابت نہیں ہوا۔

معطل کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 19ستمبر کو کیس کے حتمی دلائل دیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کےگواہ نےتسلیم کیا کہ یوسف نامی شخص کو بکی ثابت نہیں کر سکتے، ناصر جمشید نے کچھ باتوں پر جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔

اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے بیان ریکارڈ کرا دیا اور پی سی بی نے ان سے جرح بھی کر لی۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ معطل کرکٹر نے اعتراف کرلیاہے، کھلاڑی ان کے کہنے پر بکی سے ملے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے ناصر جمشید سے اسکائپ پر جرح کی، قانونی مشیر پی سی بی کہتے ہیں معطل کرکٹر نے بورڈ کے نوٹسز کے باوجود عدم تعاون کا اعتراف کیا ہے، ناصر مانتے ہیں کہ وہ یوسف کو جانتے ہیں، شرجیل اور خالد ان کے کہنے پر ہی بکی سے ملے تھے۔

ناصر جمشید کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہیں، دونوں فریقین اگلی سماعت میں حتمی دلائل دیں گے۔

تازہ ترین