• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی کا منحرف رکن قرار دے دیا

Imran Khan Declared Ayesha Gulalai As A Member Of The Party

تحریک انصاف عمران خان نے یکم اگست کو پارٹی کو خیرباد کہنے والی رکن عائشہ گلالئی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق عائشہ گلالئی نے یکم اگست کو پارٹی سےمستعفی ہونے کااعلان کیا، عائشہ گلالئی نےوزیراعظم کےانتخاب میں پارٹی احکامات کےتحت ووٹ نہیں دیا لہٰذا آئین کے آرٹیکل 63کےتحت پارٹی کامنحرف رکن قراردیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جارہا ہے جب کہ عمران خان نے فیصلے میں بطور پارٹی چیرمین اختیارات کا استعمال کیا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا ہے کہ پارٹی سےانحراف کےبعدعائشہ گلالئی پارٹی کی ذمہ دارنہیں رہی، عائشہ معطلی کے بعد شو کازنوٹس کا جواب دینے میں بھی ناکام رہیں۔

خیال رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔

 

تازہ ترین