• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shahbaz Sharif Left For London On A 3 Day Visit

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے،وہ اپنی بھابھی اور میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اپنے دورے میں ن لیگ لندن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اہل خانہ سمیت پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں ہیں اور میاں نوازشریف بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے عید بھی لندن میں ہی منائی۔

تازہ ترین