• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے ،آئسسکو

Isesco Calls For Deprivation Of Aung San Suu Kyi Of Nobel Peace Prize

اسلامی تعاون تنظیم کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے آئسسکو نے حکومت میانمار کی مشیر اور وزیرخارجہ آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل انعام واپس لئے جانے کی اپیل کی ہے۔

ISESCO-222

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے آئسسکو نے نوبل انعام سے نوازنے والی ناروے کی کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ میانمار حکومت کی مشیراعلیٰ آنگ سانگ سوچی سے امن کا نوبل انعام جلد سے جلد واپس لے۔

آئسسکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنگ سانگ سوچی ، امن کا نوبل انعام رکھنے کاحق کھوچکی ہیں کیونکہ ان کی زیرقیادت حکومت روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف غیرانسانی اقدامات کر رہی ہے۔

ISESCO-333

میانمار کے نفرت انگیز اقدامات، امن کے نوبل انعام کی ماہیت کے منافی ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ میانمار میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لئے اقدام کرے۔

تازہ ترین