• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا شام میں فضائی حملہ، داعش کے چالیس جنگجو ہلاک، دعویٰ

Russia Air Strike In Syria 40 Isil Militants Killed Claimed

روس نے شام میں فضائی حملہ کرکے داعش کے چار اعلیٰ رہنماؤں سمیت چالیس جنگجوؤ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Russia-Daish-222

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ فضائی حملہ شام کے مشرقی شہر دیرالزور سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع موحسن نامی ٹاؤن میں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایس یو 34 بمبارطیاروں اور ایس یو 35 لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی پانچ ستمبر کو کی تھی، تاہم اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاعات اب ملی ہیں۔

Russia-Daish-333

رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ داعش کے کمانڈروں کی خفیہ میٹنگ کے موقع پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر گُل مراد خالیموف جسے داعش کا وزیرِ جنگ قرار دیا جاتا تھا اور مالیاتی رہنما ابومحمد الشمالی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین