• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد، پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

World Xis Arrival In Pakistan Police Officers Deployed

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد، پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔ پولیس افسران ورلڈ الیون کے روٹ اور ہوٹل سمیت دیگر مقامات پر فرائض انجام دیں گے۔

شیڈول کے مطابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت مین کیول کیڈ کے انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ائیرپورٹ انر کارڈن کی سکیورٹی کے ذمہ دار ایس پی رانا طاہر رحمان جبکہ ائیرپورٹ آؤٹر کارڈن کی سکیورٹی کےذمہ دار ایس پی ڈاکٹر انوش ہونگے۔

ائیرپورٹ سے میاں میر فلائی اوور تک سکیورٹی کے ذمہ دار ایس پی ڈاکٹر فہد اور قربان لائنز کے گیٹ سے نجی ہوٹل تک ایس پی بلال قیوم ہونگے۔

ائیرپورٹ سے نجی ہوٹل تک روٹ نمبر ٹو کی سکیورٹی کی ذمہ دار ایس پی عادل میمن اور ہوٹل میں ایس پیز دو شفٹس میں سکیورٹی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

نجی ہوٹل سے جیل روڈ کینال انڈر پاس تک ایس پی ندیم عباس اور جیل روڈ انڈر پاس سے قذافی سٹیڈیم تک ایس پی ابرار حسین ڈیوٹی دیں گے۔

قذافی سٹیڈیم کی مجموعی سکیورٹی نگرانی کے ذمہ دار ایس پی سید حسنین حیدر ہونگے۔ اسی طرے دیگر روٹس پر بھی پولیس افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

 

تازہ ترین