• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تصدیق

Amnesty International Confirms Atrocities On Rohingya Muslims

روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فورسز کے بدترین مظالم کی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی تصدیق کر دی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار حکومت سے روہنگیا کے خلاف گھناؤنے مظالم فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

میانمار کی بنگلا دیشی سرحد کے ساتھ بارودی سرنگوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل تیرانہ حسن کا کہنا تھا کہ ریاست رخائن میں بدترین صورتحال جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کی فوج بنگلا دیشی سرحد کے ساتھ ممنوعہ بارودی سرنگیں بچھا رہی ہے، بارودی سرنگوں سے بچوں سمیت متعدد روہنگیا مسلمان ہلاک اوز زخمی ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ میانمار فوج جان بچا کر جانے والوں کے راستوں پر خطرناک جان لیوا ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمارحکام انسانیت کے خلاف گھناؤنے مظالم کو فوری روکنے کے اقدامات کریں۔

تازہ ترین