• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ismail Haiya Reaches Cairo

حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسمٰعیل ہانیہ مصری دار الحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسمٰعیل ہانیہ اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد رفح بارڈر عبور کرکے مصر پہنچے ہیں، جبکہ مختلف ممالک میں موجود حماس کے سینئر رہنما بھی مصر پہنچ چکے ہیں۔

اسمٰعیل ہانیہ اور حماس کے دیگر رہنما مصری حکام اور انٹیلی جنس کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

یاد رہے کہ مصر میں سابق وزیر اعظم محمد مرسی کی معزولی اور ان کی جماعت الاخوان المسلمون کو فوجی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے علاوہ حماس کے قطر کے ساتھ درینہ تعلقات کے باعث مصر کے حماس کے ساتھ تعلقات میں کافی حد تک دوری آگئی تھی۔

تازہ ترین