قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز جیتنا چاہتے ہیں، ہمارا فوکس 2019 کا ورلڈ کپ ہے۔
مکی آرتھرنے کہا کہ ہم اس سیریز کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں،سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے سیریز سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔