• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر خوش ہوں، آفریدی

Pleased To See World Eleven Here In Pakistan Afridi

ٹی 20 ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کادورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم  ہے، ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔

لاہور میں برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کےعوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، کرکٹ کی بحالی کا سہرا نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم کے سر ہے، ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائےگا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں، پہلا ٹی20 دیکھوں گا، ورلڈ الیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا۔

تازہ ترین