ورلڈ الیون کےکوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد سے پاکستان کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے، اس بہادر قوم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری سہنا پڑی۔
لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ مجھے کوچ کی حیثیت سےورلڈ الیون کی نمائندگی پر خوشی ہے، ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے:’’ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے طویل سفر‘‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کرکٹ کےابتدائی دنوں میں بہت مدد کی، پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے، یہ خوشی کی بات ہے۔
اینڈی فلاورنے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 8 برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے، ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منارہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ورلڈ الیون کی پاکستان آمدپرآفریدی پر خوش
ورلڈ الیون کے کوچ کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں یہاں بہت سی کرکٹ دیکھنےکو ملے گی، شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 90 کی دہائی میں زمبابوے کرکٹ کی بہت مدد کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ورلڈ الیون کی لاہورآمد
اس موقع پر ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان آنےوالی ورلڈ الیون کی قیادت پرفخر ہے، جنوبی افریقی کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر آمادہ کروں گا۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو، دورہ پاکستان کے لیے فیملی نے بھی سپورٹ کیا، پاکستانی عوام کی میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں۔
آزادی کپ کی مکمل کوریج کے لئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، خوشی ہے پاکستانی عوام اپنے ملک میں کرکٹ دیکھیں گے۔
کپتان ورلڈ الیون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔